مقبوضہ کشمیر ، آزادی پسند رہنمائوںکی پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد
جمعہ 23 مارچ 2018 13:30
(جاری ہے)
جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک اہم پیش رفت تھی جس کے تمام مسلم دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک مضبوط پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔
جموںوکشمیر ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے اپنے بیان میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بنانے کے حوالے سے پاکستانی عوام کے عزم و ہمت کو سراہا۔ جموںوکشمیرماس موومنٹ نے بھی ایک بیان میں قومی دن پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔ پارٹی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں شہید ہونے والے پانچ کشمیری نوجوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی اور چیئرمین محمد مصدق عادل نے بھی ایک بیان میں پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے مملکت خداد داد کی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی ہے ۔ انہوں نے ممتاز آزادی پسند رہنما عبدالمجید ڈار کو انکے 15ویںیوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر ،امتیاز احمد ریشی ،غلام نبی وار اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے بھی سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میںیوم پاکستان پر حکومت پاکستان اور عوام کومبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی۔ دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اسلام آ باد میں جاری ایک بیان میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے ان لاتعداد شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوںنے جنوبی ایشیا کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں جمع ہو کر قیا م پاکستان کے لیے جو لازوال قربانیاں دیں وہ جو ناقابل فراموش ہیں۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ 23مارچ 1940کی قرارداد ایک منفرد جمہوری اقدام تھا جس کے نتیجے میںمحض سات برس کی قلیل مدت میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ پاکستان کو اسوقت علاقائی اور عالمی سطح پر بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے اور یہ ہرپاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت خداد داد کی سلامتی و استحکام اور اسے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ایک جمہوری اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دن رات ایک کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.