مقبوضہ کشمیر :مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر سرینگر میں پر امن احتجاجی مظاہر ہ
سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب کیا حریت قائدین نے جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربندکشمیریوں کے ساتھ انتظامیہ کے امتیازی سلوک کو سیاسی انتقام قراردیا
جمعہ 23 مارچ 2018 13:30
(جاری ہے)
انہوںنے سرینگر سینٹرل جیل میں نظربند رہنمائوں ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی ، غلام قادر بٹ، فیروز احمد،پرویز احمد اور دیگر کو بھار ت کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان کی حالت زار کا سخت نوٹس لیں اور ان کی وادی کی جیلوں میںواپس منتقلی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔
انہوںنے بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ ، الطاف احمد شاہ ، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، نعیم احمد خان، ظہور احمد وٹالی اور دیگر کو علاج معالجے سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے اور خطرناک پیشہ ور مجرموں کے ساتھ نظربند رکھنے پر تشویش ظاہر کی ۔انہوںنے کہاکہ آج کے احتجاج کامقصد تہاڑجیل میں غیر قانونی طورپرنظربندحریت رہنمائوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے تاکہ ان کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے نوٹس میں لایا جاسکے۔ انہوںنے نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے اور عزم کو سلا م پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم احتجاج کے ذریعے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ہم مرعوب نہیں ہونگے ۔ ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار اور ان کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.