یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ،ْ سب سے پہلے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سلامی کے چبوترے پر پہنچے

جمعہ 23 مارچ 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میںپریڈ کے موقع پر سب سے پہلے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سلامی کے چبوترے پر پہنچے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے تقریب کے دور ان وہ ایک گاڑی میں بیٹھ کر اکیلے ہی سلامی کے چبوترے پر پہنچے جس کے بعد ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سلامی کیلئے آئے۔ فوجی سربراہان میں سب سے آخر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات سلامی کے چبوترے پر پہنچے جس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی قومی لباس زیب تن کرکے سلامی کے چبوترے پر آئے۔

متعلقہ عنوان :