یوم پاکستان ،ْمسلح افواد کی پریڈ ،ْ صدر مملکت صدارتی بگھی میں بیٹھ کر سلامی کے چبوترے پر پہنچے ،ْ سلامی دی گئی

سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا

جمعہ 23 مارچ 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے دوران صدر مملکت ممنون حسین پورے دستے کے پروٹوکول میں صدارتی بگھی میں بیٹھ کرسلامی کے چبوترے پر پہنچے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین روایتی انداز میں گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گرائونڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا ،ْاس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔