مسلح افواج کی پریڈ کے دور ان پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی

جمعہ 23 مارچ 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے دور ان پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں گرائونڈ میں منعقد ہوئی تقریب کے دور ان پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی جبکہ اسپیشل سروسز گروپ، کوئن آف بیٹل فیلڈ انفنٹری، خواتین افسروں اور نرسنگ کور کے دستے نے بھی مشترکہ پریڈ میں سلامی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :