یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ،ْ سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا اور متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے کی شرکت

جمعہ 23 مارچ 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے دور ان سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا اور متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یوم پاکستان کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں گرائونڈ میں ہو ئی جس میں سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا بطور مہمان خصوصی طورپر شریک ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات کی فوج کے دستے نے پہلی مرتبہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔