مینار پاکستان سے متعلق اہم معلومات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 13:26

مینار پاکستان سے متعلق اہم معلومات
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء) قیام پاکستان کے بعد سے ہی اس بات کی اشد ضرورت محسوس کی گئی کہ 1940ء میں پاس کی گئی قرارد کے مقام پر ایک عظیم و الشان یادگار تعمیر کی جائے۔دنیا بھر کے ماہرین فن تعمیر کو دعوت دی گئی اور کہا گیا وہ اس مقام کے لئے کوئی نقشہ تشکیل دیں۔درجنوں ماہرین نے اپنے اپنے نقشے حکومت پاکستان کو ارصال کئے۔مگر ان سب ماہرین میں روسی نژاد نصر الدین مرات خان کے بنائے ہوئے ڈیزائن کو منتخب کیا گیا۔

مینار پاکستان کی لمبائی  196فٹ ہے۔اور مینار کے اوپر جانے کے لئے 324سیڑھیاں ہیں۔

(جاری ہے)

مینار کا نچلا حصہ پھول کی پتیوں سے مشابہت رکھتا ہے۔نصر الدین مرات خان کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے یہ ڈیزائن بنانے کے لئے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔نصر الدین مرات خان کو مینار پاکستان کے اس پراجیکٹ سے اتنا دلی لگاؤ ہو گیا کہ انہوں نے دس سال تک بلا معاوضہ مینار پاکستان کی تعمیر اور نگرانی میں شمولیت اختیات کئے رکھی۔جس کی بدولت ان کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔مینار کی تکمیل کے ایک سال بعد ہی نصر الدین مرات خان اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کا تخلیقی شاہکار ’مینار پاکستان ‘ آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال بنا رہے گا۔