سپریم کورٹ آف پاکستان نے چنگ چی رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 مارچ 2018 13:25

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چنگ چی رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے چنگ چی رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چنگ چی رکشہ یونین کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چنگ چی رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس گلزار نے تحریر کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ کے ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے۔

چنگ چی رکشوں میں چار سے زیادہ سواریاں بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومتوں کو چنگ چی رکشے باضابطہ رجسٹرڈ کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ جبکہ چنگ چی رکشوں کے لیے مجاز حکام کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی متعلقہ اہلکار سپریم کورٹ کے احکامات اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔چنگ چی رکشوں میں روٹ اور کرایہ نامہ واضح طور پر لگایا جائے، سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ یونین کی اپیلوں کو نمٹاتے ہوئے کہا کہ صرف شرائط پر پورا اُترنے والوں کو ہی چنگ چی رکشہ چلانے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :