دبئی میں خاتون کو جسم فروشی کے جرم میں تین ماہ جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 مارچ 2018 13:20

دبئی میں خاتون کو جسم فروشی کے جرم میں تین ماہ جیل کی سزا
*بئی (أردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2018ء) دبئی میں ایک غیر ملکی خاتون نے اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک بار میں جسم فروشی شروع کر دی ۔ جس پر عدالت نے خاتون کو تین ماہ جیل کی سزا سنا دی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے خاتون کو اپنی تین ماہ جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد اس کے ملک واپس بھارت بھیجنے کا فیصلہ بھی سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو تاکید کی ہے کہ اس بھارتی خاتون کو سزا پوری ہونے کے بعد اس کے ملک بھارت واپس بھیج دیا جائے اور دوبارہ متحدہ عرب امارات میں اسکے آنے پر پابندی لگا دی جائے۔

اس خاتون کو فروری میں المراقبت پولیس اسٹیشن کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے خاتون کوپبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ باقی خواتین کے لیے عبرت کا نشانہ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :