ٹرمپ کا چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان
اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں گے ،چینی حکومت کا ردعمل
جمعہ 23 مارچ 2018 13:26
(جاری ہے)
چین کے خلاف تازہ ترین امریکی ایکشن کے تحت امریکا کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹیزر کا ادارہ چین کے غیر منصفانہ تجارتی اقدامات کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں جاری کرے گا جس میں امریکی املاک دانش کی چوری میں ملوث چینی مصنوعات کی فہرست شامل ہوگی۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں دوسرے ممالک بھی چین کے خلاف اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔صدارتی حکم نامے کے مندرجات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 60 روز کے دوران ہونے والے مشاورت کے بعد ہی چینی درآمدات کو نشانہ بنائیں گے، اس عرصے کے دوران انڈسٹری لابسٹ اور قانون سازوں کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ 1300 چینی مصنوعات کی مجوزہ فہرست میں رد و بدل کراسکیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں چین سے بات کی ہے اور ہمارے مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارت کی وجہ سے امریکا میں روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں اور ان کے صدارتی منشور میں روزگار کی فراہمی اولین ترجیح تھی۔علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی محکمہ خزانہ کو یہ ہدایات بھی جاری کریں گے کہ وہ ان اقدامات کی نشاندہی کرے جن کے ذریعے امریکا میں چینی سرمایہ کاری کو محدود کیا جاسکتا ہے،ادھر چین کی حکومت نے خبردار کیا کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کرے گا،چینی حکومت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ چینی حکومت نے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر تادیبی محصولات میں اضافے کے ممکنہ اعلان سے چند گھنٹوں بعدجاری کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.