دبئی میں 12لاکھ درہم چوری کی واردات کرنیوالا ایشیائی پولیس کو مطلوب

عدالت نے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے دوسرے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 23 مارچ 2018 13:26

دبئی میں 12لاکھ درہم چوری کی واردات کرنیوالا ایشیائی پولیس کو مطلوب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) عدالت میں ایشیائی چور کا مقدمہ زیرسماعت ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خلیجی شہری کے گھر سے 12لاکھ درہم چرالئے۔ اماراتی اخبار کے مطابق پولیس نے خلیجی شہری کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جس میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں نقب لگا کر 12لاکھ درہم چرالئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے رپورٹ درج ہونے کے بعد ایک ایشیائی کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کی ۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا ساتھی اپنے ملک فرار ہوگیا۔ دوسری جانب عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے دعوے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واردات اس نے نہیں کی بلکہ بیان دلوایا گیا ہے۔ اسکا کہناتھا کہ جن دنوں یہ واقعہ ہوا اس دن وہ اپنے ساتھی کے ساتھ اس ولا کے سامنے سے گزر رہا تھا۔ عدالت نے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے دوسرے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے

متعلقہ عنوان :