متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں نے پاکستان ڈے کا جشن منایا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 مارچ 2018 13:03

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں نے پاکستان ڈے کا جشن منایا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2018ء) پاکستانی دبئی اور ابو ظہبی میں 78 ویں پاکستانی ڈےکی نشاندہی کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر جمع ہوئے ، جنہوں نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا اور ان لوگوں کو جنہوں نے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ایمبیسڈر معظم احمد خان نے تمام پاکستانیوں کی موجودگی میں پرچم کشائی کی اور پاکستان کی آزادی میں قربان ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اسکےعلاوہ سکول کے بچوں نے پاکستانی پرچم کے رنگوں سبز اور سفید رنگ کے کپڑے پہن کر ملی نغمے گائے اور پاکستانی کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس تقریب کے موقعہ پر معظم خان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے نہائت مشکور ہیں جنکی وجہ سے وہ ایک آزاد ریاست میں آرام سے رہ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :