پنجاب کی صوبائی حکومت اور برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے حوالے سے باہمی تعاون کو پانچ سال مکمل

جمعہ 23 مارچ 2018 13:03

پنجاب کی صوبائی حکومت اور برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پنجاب کی صوبائی حکومت اور برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی( ڈی ایف آئی ڈی) کے تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے حوالے سے باہمی تعاون کو پانچ سال مکمل ہو گئے اس حوالے سے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈی ایف آئی ڈی کے پاکستان کے سربراہ جونا ریڈ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری مشترکہ منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہر تین ماہ کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جونا ریڈ نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں اور اس سے 1.6 ملین بچوں کو دوبارہ سکول داخل کیا گیا جبکہ تین لاکھ سے زائد اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی شرح 2014ء میں 62.3 فیصد تھی جو 84 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے پر فخر ہے تاکہ خواتین کو تعلیم کی فراہمی، بیماریوں سے بچاؤ اور لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے مل کر کام کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :