سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے قومی دن کی پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 23 مارچ 2018 13:03

سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے قومی دن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) سنگا پور میں 23مارچ 2018ء کو یوم پاکستان قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز ہائی کمشنر نصرالله خان نے قومی پرچم لہرا کر کیا۔ تقریب میں ہائی کمیشن کے حکام سمیت پاکستانی برادری اور صحافتی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی کامیابیوں اور سیاسی، سماجی اور اقتصادی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے سنگاپور میں مقیم پاکستانی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ قومی دن کی تقریب کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :