امریکہ پاکستان صحافی سے خطرہ محسوس کرنے لگ گیا

امریکہ نے معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کے امریکہ داخلے پر پابندی لگا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 12:56

امریکہ پاکستان صحافی سے خطرہ محسوس کرنے لگ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء)معروف صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ اوریا مقبول جان کا اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کوئی بندوق تو نہیں چلاتا صرف گفتگو ہی کرتا ہوں اور اگر امریکہ کو میری گفتگو سے بھی مسئلہ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ میں برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔

اور امریکہ ایمبیسی نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس شخص کو یہاں سے سوار نہ ہونے دیا جائے۔اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہارنے کے قریب ہے۔اور میں نے ایک انٹر وہو میں کہا تھا کہ روزانہ 22 امریکی سپاہی خود کشی کر رہے ہیں اور میرے خیال سے یہی انٹرویو امریکیوں کو برا لگ گیا ہے۔مجھے بھی امریکہ جانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔اوریا مقبول نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: