گورنر پنجا ب نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 27 شخصیات کو سول ایوارڈز دیئے

جمعہ 23 مارچ 2018 13:02

گورنر پنجا ب نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں ..
لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 27 شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے۔ یہاںگورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہ تقریب اعزازات میں 1شخصیت کوہلال امتیاز،6 کو ستارہٴ امتیاز، 15 کو صدارتی اعزازبرائے حسن کارکردگی اورجبکہ 5 شخصیات کو تمغہٴ امتیاز عطا کیا گیا، تقریب میں صوبائی وزراء، اہم سیاسی شخصیات، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور سول ایوارڈز حاصل کرنے والے معزز مہمانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

تقریب میں تعلیم، سائنس اورٹیکنالوجی، طب، ریاضی، علم و ادب، شعبہ قانون ،سماجی خدمات، فنون لطیفہ، کھیل خدماتِ عامہ اور موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں میں سول ایوارڈز تقسیم کئے گئے تاکہ ان کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اُسے دوسروں کیلئے قابل تقلید بھی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

تقریب میں جسٹس(ر) خلیل الرحمٰن رمدے کو ہلا ل امتیاز سے نوازا گیا، اس موقع پر جن شخصیات کو ستارہٴ امتیاز عطا کیا گیا ا ن میں محسن جاوید ، مصباح الحق ،سینیٹر عائشہ رضا فاروق ،بریگیڈیئر ذکاء اللہ بھنگو،بریگیڈیئر(ر) مختار احمداورلیفٹیننٹ کرنل(ر) عبدالجبار بھٹی شامل ہیں،صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میںپروفیسر ڈاکٹرسرمد سعید،بلقیس خانم ، اے نیئر،ماسٹر غلام حیدر ،زریں سلیمان، امان اللہ،پروفیسر قدسیہ عظمت نثار،اصغر علی، احمد خان، نگہت بٹ، نگہت چودھری، نگہت اقبال، ڈاکٹر سید اختر جعفری ، مسز رفعت ریحانہ اورپروفیسر شاہدہ حسین شامل ہیں،تمغہٴ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میںڈاکٹر غلام حسین زاہد ، طارق محمود ملک ،بلقیس سرور، ڈاکٹر سعید شفقت اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری شامل ہیں۔