پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ہمیں ملک کی خدمت کرنی چاہیی' مہرین انور راجہ

جمعہ 23 مارچ 2018 12:55

پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ہمیں ملک کی خدمت کرنی چاہیی' مہرین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بے مثال قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور پھر اس کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے ذوالفقارعلی بھٹو نے تاریخی کردار ادا کیا ،ایٹمی پاکستان کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اس کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ذوالفقارعلی بھٹو نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ، یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں پاکستان کی مضبوطی ،ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کرنے کا عہد کرنا چاہیے،پاکستان ہماری پہچان ہے ہمیں اپنے وطن سے پیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حصول کے لئے مسلمانوں نے ان گنت قربانیاں دیں،اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :