کامیڈی فلم ’’102 ناٹ آئوٹ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعہ 23 مارچ 2018 12:42

کامیڈی فلم ’’102 ناٹ آئوٹ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) بالی وڈ کامیڈی فلم ’’102 ناٹ آئوٹ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اومیش شکلا کی کامیڈی فلم ’’102 ناٹ آئوٹ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور 27 سال بعد اکھٹے دکھائی دیں گے۔فلم کے پوسٹر کی ٹیگ لائن، باپ کول بیٹا اولڈ سکول‘ پر مبنی ہے۔ فلم میں اداکار امیتابھ بچن 102 سالہ باپ جبکہ رشی کپور ان کے 75 سالہ بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی سومیا جوشی کے گجراتی پلے سے ماخوذ ہے۔

متعلقہ عنوان :