Live Updates

عامر لیاقت کی وجہ سے عمران خان کا رمضان بہت اچھا گزر جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 12:16

عامر لیاقت کی وجہ سے عمران خان کا رمضان بہت اچھا گزر جائے گا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء) معروف اینکر آفتاب اقبال نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو پی ٹی آئی کا اثاثہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر آفتاب اقبال کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اگر پچھلے کچھ عرصے میں کوئی اچھا کام کیا ہے تو وہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنی پارٹی میں لانے والا کام کیا ہے۔

اور ڈاکٹر عامر لیاقت بہت پر اثر انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔اور میرے خیال سے عامر لیاقت پی ٹی آئی کے لئے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے۔اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو عامر لیاقت سے کوئی اور فائدہ ہو یا نہ ہو لیکن عامر لیاقت کی وجہ سے عمران خان کا رمضان بہت اچھا گزرے گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات