23مارچ کے حوالے سے ایسے حقائق جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہوں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 12:05

23مارچ کے حوالے سے ایسے حقائق جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہوں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء)معروف صحافی و تجزیہ نگار نصرت جاوید کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ 23مارچ کے حوالے سے بس یہ جانتے ہیں کہ 23مارچ 1940ء کو ایک واقعہ ہوا تھا اور اس لئے ہم یہ دن مناتے ہیں۔اوربے شک ہماری فوج نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں اور 23مارچ کو پریڈ ہونا بھی اچھی بات ہے۔لیکن 23مارچ کا صرف ملٹری پہلو نہیں ہے کہ بلکہ اس دن کا ایک اور پہلو بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے بچوں کو سکول میں پاکستان سٹڈیز تو پڑھائی جاتی ہے لیکن ان کو یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہم 14اگست 1947ء کو آزاد تو ہوئے تھے لیکن ہم 1956 ء تک برطانوی آئین کے تحت اپنے ملک کو چلاتے رہے ہیں۔

اور برطانیہ کی ملکہ تب ہمارے ملک کا گورنر جنرل بناتی تھی۔

(جاری ہے)

یوم آزادی ہمارا 14اگست ہے لیکن ہمارے پاس آئین نہیں تھا اور ہم برطانیہ کے بنائے 1935ء کے گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کام کرتے رہے۔اور پھر ہم 1956ء کو آئین بنانے کے قبل ہوئے۔اور جب آئین تیار ہو گیا تو پھر اس کو 23مارچ کے دن لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اور اسے یوم جمہوریہ پاکستان کا نام دیا گیا۔اس لئے 23مارچ کا دن سیاسی جدو جہد کو منانے کا دن ہے کیونکہ 23مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی۔اور دوسری بات یہ ہے کہ 23مارچ کو ہمیں آئین مل گیا اور ہم ایک خود مختار ملک بنانے کے قابل ہو گئے۔اور پھر 1956سے ہم نے 23 منانا شروع کیا۔لیکن وہ آئین 1958ء میں ختم ہو گیا۔نصرت جاوید نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: