23 مارچ کے حوالے سے پریڈ، شاہد خاقان عباسی کو اُٹھانے کے لیے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 مارچ 2018 11:51

23 مارچ کے حوالے سے پریڈ، شاہد خاقان عباسی کو اُٹھانے کے لیے آرمی چیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2018ء) : اسلام آباد میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ جاری ہے۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر بھی اس شاندار پریڈ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دستے کی سلامی کے دوران سلامی کے چبوترے پر صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ موجود تھے، دستے کے پاس آنے پر صدر مملکت ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت چبوترے پر موجود دیگر مہمانان گرامی اُٹھ کھڑے ہوئے لیکن وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی نشست پر بیٹھے رہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ے کندھے پر ہاتھ رکھا ، جس کے بعد وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی چونک کر فوری طور پر اُٹھ کھڑے ہوئے۔