بھارت میں پہلی مرتبہ گائے کے شدت پسند 11محافظوں کو عمرقید کی سزا

آٹھ ماہ کی تحقیقات کے دوران ملزما ن کے خلاف مضبوط کیس بنایاجسکی بناء پر سزاہوئی،پولیس سربراہ کی گفتگو

جمعہ 23 مارچ 2018 12:06

بھارت میں پہلی مرتبہ گائے کے شدت پسند 11محافظوں کو عمرقید کی سزا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) بھارتی عدالت نے ایسے گیارہ افراد کو عمر قید کی سزا سنادی جنہوں نے گزشتہ برس ایک 55 سالہ گوشت کے تاجر کو گائے کاگوشت فروخت کرنے کے باعث قتل کر دیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں گزشتہ برس گائے کو تحفظ فراہم کرنے والے ایک شدت پسند گروہ نے 55 سالہ گوشت کے تاجر علیم الدین انصاری پر حملہ کر دیا تھا۔

اس شخص کو اتنا مارا گیا تھا کہ وہ جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہندو مذہب میں مقدس تصور کی جانے والی گائے کو تحفظ فراہم کرنے والے شدت پسند ہندوؤں کو سزا سنائی گئی ہے۔ گزشتہ کچھ ماہ میں گائے کا گوشت کھانے یا فروخت کرنے کے جرم میں مسلمانوں اور چھوٹی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا مقامی پولیس کے سربراہ راجیش کمار نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ آٹھ ماہ کی تحقیقات کے دوران ان افراد کے خلاف ایک مضبوط کیس بنایا تھا جس کی بناء پر ان افراد کو سزا سنائی گئی ہے۔علیم الدین انصاری کے بیٹے شعبان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے سے ان کا خاندان خوش ہے لیکن وہ حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہ ملنے کی وجہ سے ناخوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :