رنبیر کپور فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے لئے بھارتی مارشل آرٹس کی مختلف مہارتیں سیکھیں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 12:01

رنبیر کپور فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے لئے بھارتی مارشل آرٹس کی مختلف ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے لئے بھارتی مارشل آرٹس کی مختلف مہارتیں سیکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور ان دنوں میں فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی عکسبندی کے لئے بلغاریہ میں موجود ہیں جس کے بعد وہ فلم میں سٹنٹس اور ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے بھارتی مارشل آرٹس کی چند مہارتیں جن میں کالاریپایٹو اور ورما کالائی شامل ہیں سیکھیں گیجبکہ ہوین لنگلون کی بنیادی تربیت بھی لیں گے جو مسلح اور غیر مسلح لڑائی پر مشتمل ہے۔

ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :