امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی جودھ پور میں عکسبندی کے بعد ممبئی پہنچ گئے

جمعہ 23 مارچ 2018 12:01

امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی جودھ پور میں عکسبندی کے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی جودھ پور میں عکسبندی کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے جہاں وہ فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی عکسبندی جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی پہنچنے کے بعد فلم ’’براہمسترا ‘‘ اور جھنڈ کی عکسبندی جلد شروع کریں گے جبکہ فلم ’’102 ناٹ آئوٹ ‘‘ کی پروموشن کی تیاریاں کریں گے۔ امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ میں اداکار عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :