’یوم پاکستان‘ پر چین کا پاکستان کو خاص تحفہ

جمعہ 23 مارچ 2018 11:45

’یوم پاکستان‘ پر چین کا پاکستان کو خاص تحفہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا جبکہ پاکستانی فوج نے اپنے نئے میزائلز کی تیاری اور آزمائش کیلیے چینی ساختہ نئے ٹریکنگ سسٹم کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ اس نئے میزائل نظام کی بدولت پاکستان بیک وقت کئی شہروں کو نشانہ بناسکے گا۔

چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کیلیے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا ہے جس کی مدد سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری مزید تیز کی جاسکتی ہے۔نئے میزائل ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کیلیے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا ہے۔چینی حکومت اس میزائل نظام کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ حساس ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت کی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پاکستان نے کتنی رقم میں یہ سسٹم خریدا ہے۔اخبار نے چینی سائنس دان ڑینگ مینگوائی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے چین سے انتہائی جدید اور وسیع آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم حاصل کیا ہے جبکہ پاکستانی فوج نے اپنے نئے میزائلز کی تیاری اور آزمائش کیلیے چینی ساختہ نئے ٹریکنگ سسٹم کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :