سلمان خان 10 سال بعد پھر پریانکا کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

اس سے قبل سلمان اور پریانکا ’سلام عشق‘ اور ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں

جمعہ 23 مارچ 2018 11:43

سلمان خان 10 سال بعد پھر پریانکا کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) سلمان خان کو 10 سال بعد پریانکا پھر ایک بار بڑی اسکرین پرایک ساتھ نظر آنے کو تیار آئینگے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کیطابق ہدایت کار علی عباس ظفر کی نئی فلم بھارت میں پریانکا کو کاسٹ کیاجارہاہے۔سال 2008 کی فلم ’گاڈ تسی گریٹ ہو‘میں آخری بار سلمان خان اور پریانکا چوپڑاایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

اب تقریبا 10 سال کے بعد دونوں ایک بار پھر فلم بھارت میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس فلم کی دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ فلم بھارت سلمان خان کے کیریئر کی سب سے مہنگی ترین فلم بننے جا رہی ہے۔فلم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی اور انہیں اس فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کیا جس کے بعد وہ فلم میں کام کرنے کے لیے مان گئیں ہیں۔اس فلم کی کہانی جنوبی کورین فلم اوڈی ٹو مائی فادر سیماخوزہے۔ فلم بھارت کی عکس بندی ابوظہبی،ا سپین اور پنجاب میں کی جائے گی۔اس سے قبل سلمان اور پریانکا ’سلام عشق‘ اور ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :