کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمی کی جیت پر ماہرہ خان سے ان کی والدہ ناراض

ماہرہ خان نے جب پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کی والدہ ان سے خفا ہوگئیں

جمعہ 23 مارچ 2018 11:43

کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمی کی جیت پر ماہرہ خان سے ان کی والدہ ناراض
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جیت پر ان سے ’ناراض‘ ہوگئیں۔ماہرہ خان کا تعلق کراچی سے ہے لیکن وہ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ہیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کر رہی ہیں۔ماہرہ خان نے جب پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کی والدہ ان سے خفا ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میری والدہ مجھ سے بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔دوسری جانب ماہرہ اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر کافی خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ایس ایل ٹو کی فاتح پشاور زلمی اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرے گی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 3 کے فائنل میچ میں ماہرہ خان کی شرکت کا بھی امکان ہے۔