سینیٹر اسحاق ڈار اپنی ہی جماعت کی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 مارچ 2018 11:18

سینیٹر اسحاق ڈار اپنی ہی جماعت کی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2018ء) : ن لیگی رہنما اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ ملک پر قرضہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگلے سال قرضہ ایک سو تین ارب کا ہو جائے گا۔آپ نے ڈالر کا روپے میں ایکسچینج ریٹ مصنوعی طریقے کنٹرول میں رکھا لیکن اب ایک دم سے ہی ڈالر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ برآمدات نہیں بڑھیں، جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بہت لمبی بحث ہے اور میں اس بحث کے لیے تیار ہوں، انہوں نے تباہی کر دی ہے ۔

پیسے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 8 کھرب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں 30 کھرب کا نقصان کر چکے ہیں۔ اس کا کوئی جواب نہیں دینے والا۔ ٹارگٹڈ ایکسپورٹر کو 180 ارب کا ریلیف پیکج میاں نواز شریف نے دیا تھا اور 7 ارب کا شاہد خاقان عباسی نے مجھ سے لے کر دیا۔ ڈھائی سو ارب ایکسپورٹر کو دے دیا گیا تھا، حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ایکسپورٹ سر پلس ملک نہیں ہیں، آپ کی پر چیز کی قیمت اوپر جائے گی، انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 30 کھرب کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟ اگر میرے پاس کوئی منتر تھا کہ میں نے ڈالر کی قیمت کو بڑھنے سے روکے رکھا تو یہ لوگ اب روک کےدکھائیں۔

ان کو ملکی معیشت کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ یہ آئی ایم ایف اور دوسرے اداروں کا ایک فارمولا ہے جس میں کئی ملک تباہ ہوئے ہیں۔ روپے کی قدرمیں کمی ہو گئی ہے اب آپ بھی دیکھیں اور میں بھی دیکھوں گا کہ کتنی برآمدات بڑھتی ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں افراط زر بڑھا دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :