متحدہ عرب امارات مین آج دھند کس قدر شدید ہو گی؟

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 مارچ 2018 10:32

متحدہ عرب امارات مین آج دھند کس قدر شدید ہو گی؟
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2018ء) محکمہ موسمیاتیات اور سسمالوجی کے قومی مرکز (این سی ایم ایم) نے ہفتے کے اختتام پر متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔آج بروز جمعے کو رہائشیوں کو صبح سویرے شدید دھند کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق، دھند کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور تاحد نظر میں 1،000 میٹر سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ ساحل اور اندرونی علاقے دھند سے زیادہ متاثر ہوں گے ۔ دھند کی یہ حالت صبح 10 بجے تک جاری رہے گی لہذا محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ احتیاط سے کریں ۔

شارجہ،دبئی اورابوظہبی میں دھند باقی علاقوں سے زیادہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :