ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقاریب جاری، یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 مارچ 2018 10:25

ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقاریب جاری، یوم پاکستان پر اسلام آباد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2018ء) ملک بھر میں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی درالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب میں سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا سمیت برادر اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور یو اے ای کے مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

باڈی گارڈز نے بگل بجا کر صدر مملکت ممنون حسین کے آنے کی اطلا ع دی۔ صدر مملکت ممنون حسین گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔ سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خرم دستگیر کے علاوہ برادر اسلامی ممالک بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :