ضلعی انتظامیہ نے ہری پور ڈاکخانہ روڈپر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف دفعہ 144نافذ کردیا

جمعہ 23 مارچ 2018 10:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)ضلعی انتظامیہ نے ہری پور ڈاکخانہ روڈپر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف دفعہ 144نافذ کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈاکخانہ روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے دفعہ 144کا نفاذکر دیا گیا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیردفعہ 188کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ضلعی حکومت کی طرف سے ڈاکخانہ روڈ پر پختہ اور عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی تھی جس کے بعد ایک دفعہ پھر تھڑے لگانے والوں نے روڈ پر تھڑے لگانے شروع کر دئیی تھے جس سے راہگیروں کو شدید مشکلات کاسامنا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر سیدفیاض علی شاہ نے عوامی شکایات اور میڈیا کی نشاندی پر نوٹس لیتے ہوے ڈاکخانہ روڈ پر تجاوزات کرنیوالوں کے خلاف دفعہ 144کے احکامات صادرکئے ہیں ۔