قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، ڈی جی نیب 29ما رچ کو برا ہ را ست عوا می شکا یا ت سنیں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 10:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) نیب خیبر پختو نخوا ہ نے کر پٹ عنا صر ، قو می خزا نہ کونقصا ن پہنچا نے وا لو ں اور دھو کہ دہی سے پیسے ہتھیا نے وا لو ں کے خلاف گھیرا تنگ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی نیب فر ما ن اللہ خا ن 29ما رچ کو برا ہ را ست عوا می شکا یا ت سنیں گے۔ تفصیلا ت کے مطا بق معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدا یت پر ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا 29مارچ 2018 کو بروزجمعرات دوپہر2 بجے سے 4 بجے تک عوام کی شکایات دفتر نیب خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمکپلس فیز 5- حیات آباد پشاور میںبراہ راست سنیں گے اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نیب تر جما ن کا کہنا ہے کہ اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدے پہنچائے ہوںیا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوم الناس سے دھوکہ دی اور منافع کا لالچ دیکر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہوایسے اشخاص جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملک سے باہر جا نے کا جھانسہ دے رہے ہوں، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو ایک سے زیادہ اشخاص کو پلاٹ دینے کیلئے سکیم بنائے اور رقم خرد بردکرے، بینک کے حکام سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث افراد ، سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کر نے والے اور دھوکہ دہی سے قرض دلوانے والوں کے خلاف عوا می شکا یا ت ڈی جی نیب خو د سنیں گے۔

شکایت کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ)کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔ ڈائریکٹرجنرل۔ فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :