بائیاں احمد علی خان میںگھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 3مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرار

جمعہ 23 مارچ 2018 10:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ہری پور کے علاقہ بائیاں احمد علی خان میںگھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 3مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ متاثر شخص کی رپورٹ پرتھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکو یاسین خان اور نسیم ساجد کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو غمال بناکر12تولہ طلائی زیورات اور تین لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ تھانہ صدر کی حدود بانڈہ منیرخان، پسوال،بانڈی میاں پیرداد، سرائے نعمت خان سمیت مختلف مقامات پر چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں جن کاتاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ہری پور خالد ہمدانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :