ضلع ناظم ایبٹ آبادکے الیکشن کا شیڈول جاری ، ممبران ضلع کونسل5اپریل کو ضلع ناظم ایبٹ آباد کا چناؤ کریں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 10:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع ناظم ایبٹ آبادکے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ممبران ضلع کونسل5اپریل کو ضلع ناظم ایبٹ آباد کا چناؤ کریں گے۔ 2015ء میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی نظامت کیلئے علی خان جدون کو ٹکٹ دیاگیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر سردار شیربہادر کوالیکشن میں حصہ لینے کیلئے یونین کونسل کا ٹکٹ بھی نہ دیاگیا۔

تاہم سردار شیربہادر نے یونین کونسل کیہال کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتا اور پھر پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی نظامت کا ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے فلورکراسنگ کے ذریعے ضلعی نظامت کا الیکشن جیت لیا اور ایبٹ آباد کے تیسرے ضلع ناظم منتخب ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلع ناظم کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالہ سے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ نے 3سال بعد ضلع ناظم سردار شیربہادر کو ڈی سیٹ کیا ۔

رواں ماہ ایبٹ آباد کی تین یونین کونسلوںکیہال، سلہڈ اور بکوٹ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نومنتخب ممبران ضلع کونسل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 5 اپریل کو ضلع ناظم کے چنائو کے حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔