تحریک انصاف کے رہنماء کااپنے نجی کالج میں سال دوئم کے طالب علم پر بدترین تشدد،تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج

جمعہ 23 مارچ 2018 10:20

تحریک انصاف کے رہنماء کااپنے نجی کالج میں سال دوئم کے طالب علم پر بدترین ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے رہنماء نے اپنے نجی کالج میں سال دوئم کے طالب علم کومبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔متاثرہ طالب علم کے والد کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نجی سکول میں زیرتعلیم طالب علم سعداللہ کے مطابق کالج میں کسی طالب علم نے پٹاخے بجائے۔

(جاری ہے)

سکول کے مالک اورتحریک انصاف کے رہنماء سکندراعظم نے معاملہ کی تحقیق کے بغیر کالج کے پی ٹی آئی کی مدد سے اسے کمرے میں بند کیا اوربدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے باعث وہ بے ہوش ہوا جس پر کالج انتظامیہ نے اس کے والدین کو اطلاع کی۔متاثرہ طالب علم کے مطابق نجی سکول کے مالکان بااثر ہیں اوروہ اسے سالانہ امتحانات میں شرکت سے روکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔متاثرہ طالب علم اوراس کے والد نے صوبائی وزیرتعلیم اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کالج کی رجسٹریشن فوری منسوخ کرکے کالج کے مالک کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے پولیس حکام سے بھی ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔