گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال فروری کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے میں18فیصد کی کمی واقع

جمعہ 23 مارچ 2018 10:00

گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال فروری کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال فروری کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے میں18فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے فرنس آئل کی درآمدات میں کمی کے نتیجہ میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عارف حبیب لمیٹڈکے تجزیہ کار رائو عامر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فروری2017ء کے دوران ملک میں پیدا کی جانے والی بجلی میں سے فرنس آئل سے 26.3 فیصد بجلی پیدا کی جارہی تھی جبکہ فروری2018ء کے دوران فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار کا تناسب8.3 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔ اس طرح فروری2017ء کے مقابلہ میں فروری2018ء کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی شرح میں18فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :