ایران کی جانب سے کویتی وزیر دفاع کے بیان کا خیر مقدم

جمعہ 23 مارچ 2018 10:00

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے ساتھ تعاون و مفاہمت کی ضرورت کے بارے میں کویت کے وزیر دفاع کے بیان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و ترقی تمام علاقائی ملکوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ تعاون و مفاہمت کی ضرورت کے بارے میں کویت کے نایب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہمیشہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں رہا ہے اور تہران کا خیال ہے کہ علاقے میں امن و استحکام اور ترقی و پیشرفت، تمام ہمسایہ ملکوں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :