فرانس میں عام ہڑتال

جمعہ 23 مارچ 2018 10:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتالکی گئی اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں یوم سیاہ منایا گیا۔ ایران ٹی وی نے فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہڑتال کے نتیجے میں ہر دس میں صرف چار ٹرینیں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں لوگوں کی آمد و رفت میں 25 فی صد کی کمی واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال کو تین ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ایئرٹریفک کے عملے نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے جس کی وجہ سے 30 فی صد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایئرفرانس کی تمام پروازیں بند ہو جائیں گی۔ٹرانسپورٹ کی ہڑتال نے فرانس کے تعلیمی اداروں کو متاثر کیا ہے اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسکول اور دیگر تعلیمی مراکز کی25 فی صد اساتذہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔فرانس کے اسپتالوں، اولڈ مراکز اور نرسریوں میں بھی، صرف ایمرجنسی خدمات ہی فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :