یوم پاکستان کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ماڈل سکول میں منعقد ہوگی‘ ڈپٹی کمشنرصدارت کریں گے

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

وہاڑی۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) یو م پا کستان کے موقع پر گو رنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول وہاڑی کے خورشد ہال میں 23مارچ بروز جمعہ صبح 8بجے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کی صدرات ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کر یں گے اور مہمان خصو صی ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید ہوں گے تقریب میں یو م پاکستان کے حوالے سے طلبا و طا لبات تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر یں گے تقریب کے میزبان سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر اور دیگر محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :