ہمیں اپنی آبادی کو وسائل کے مطا بق رکھنا ہو گا‘ علی اکبر بھٹی

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

وہاڑی۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آبادی کو وسائل کے مطا بق رکھنا ہو گا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی تر قی پر اچھے اثرات مر تب نہیں کر تی۔آبادی کی منصو بہ بندی کیلئے عوام میں آگاہی پید اکر نا انتہائی ضر وری ہے جس کیلئے تمام متعلقہ ادارے منظم انداز میں کو ششیں کر یں انہوں ان خیالا ت کا اظہار اپنے آفس میں محکمہ بہبودآبادی کے ماہا نہ ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبر صو بائی اسمبلی مسز شمیلہ اسلم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عا صم، ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ اورڈاکٹر احمد نواز بھی مو جود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ بچوں کی اچھی تعلیم وتر بیت کیلئے ضر وری ہے کہ انکی پیدائش کے درمیان منا سب وقفہ رکھا جائے جو کہ ما ں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحت پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے ہمیں انہیں منا سب اور متوازن غذا فراہم کر نا اور اسی طر ح بچوں کو مختلف بیماریو ں سے بھی بچا نا ہے تاکہ ہم ایک پڑھی لکھی اور صحت مند قوم تیار کر سکیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پا پو لیشن ویلفیئر راؤ راشد حفیظ نے اپنے محکمے کی کا ر کر دگی کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔