بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یوم پاکستان جو ش و جذبہ سے منایا جائے گا

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

ملتان۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یوم پاکستان جو ش و جذبہ سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے 23 مارچ کی صبح دس بجے یونیورسٹی جناح آڈیٹوریم میںیوم پاکستان کی تقریب منعقدہوگی۔ یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان کررہے ہیں جبکہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر امین تقریب کی صدارت کریں گی․ تقریب میں فیکلٹی ممبرز ، آفیسرز اور طلباء طالبات شرکت کریں گے۔