صوبہ بھر میں اساتذہ کے تبادلوں پرعائد پابندی ختم‘ خواہش مند اساتذہ 15اپریل تک درخواستیں جمع کروائیں

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

خانیوال۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے‘ تبادلہ کروانے کے خواہش مند اساتذہ درج ذیل شیڈول کے مطابق اپنی درخواستیں متعلقہ محکمہ تعلیم کے دفاتر میں جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق یکم تا 15اپریل درخواستیں جمع کروائیں گے 16سی30اپریل ان درخواستیوں کی سکرونٹی ہوگی یکم سے 5مئی کے درمیان ان درخواستوں کو آویزاں کیا جائے گا 6سے 10مئی تک اعتراضات داخل کروائے جاسکیں گے ۔11سے 15مئی اعتراضات دور کئے جائیں گے 16سے 23مئی کے درمیان تبادلوں کے احکامات جاری کئے جائیں گے جبکہ 24سے 28مئی تک تبادلوں کے احکامات بارے اپیلیں کی جاسکیں گی ۔