ضلع خانیوال میں سہ روزہ پولیو مہم 9اپریل سے شروع ہوگی‘ ڈپٹی کمشنر

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

خانیوال۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں 9اپریل سے شروع ہونیوالی 3روزہ انسداد پولیو مہم کو 100 فی صد کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین اپنی تمام ترصلاحیتیں وقف کردیں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان محکمہ صحت سے رابطہ کو یقینی بناکر اس قومی فریضہ کی ادائیگی میںاپنابھرپورکردار ادا کریں‘اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم کے پیشگی انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں اے ڈی سی جی آغا ظہیر عباس شیرازی ‘اسسٹنٹ کمشنرز کبیر والہ ‘ جہانیاں طارق حسین بھٹی ‘ عمران عصمت ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ‘ سی ای اوتعلیم اشفاق گجر، ڈی ایم او ملک محمد یوسف، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد ‘ ڈی ڈی ایچ اوز سمیت محکمہ پولیس ‘ریونیو ‘تعلیم ‘انفارمیشن ‘ریلوے کے سربراہان و دیگر متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمظفر خان سیال نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ 9اپریل سے شروع ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم میں کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے اس سلسلہ میںفیلڈ سٹاف کی سخت نگرانی اور پولیس سے بھی سیکورٹی کے لئے مدد لی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں انہوں نے سی ای او تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ سکولوں میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلوانے کے لیے اداروں کے سربراہان کو سختی سے پابند کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکاری بچوں کے والدین کو مقامی کونسلرز اور نمبرداران کی مدد سے سمجھایا جائے اور ا ن کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ہر صورت پلائے جائیں تاکہ پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جاسکیں ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں انسدادپولیو مہم میں 100مانیٹرنگ آفیسرز،یوسی ایم اوز اور 230ایریا انچارجز کی نگرانی میں محکمہ صحت کی 1236ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 1072موبائل ٹیمیں ‘116فکسڈٹیمیں اور 48ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو 5لاکھ 19ہزار 477پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیںگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر جا کر ‘ ہسپتال ‘ ڈسپنسری ‘ بس سٹینڈز ‘ریلوے اسٹیشن اور ٹال پلازہ پر ان 3دنوں کے علاوہ 12اپریل 2018کو بھی صبح 8بجے سے شام 5بجے تک موجود رہیں گی جبکہ ریلوے اسٹیشن پر یہ ٹیمیں ان دنوں میں 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیں گی

متعلقہ عنوان :