ملتان میں ای لائبریری کا آغاز‘ 3000سے زائد کتابیں آن لائن دستیاب ہونگی

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

ملتان۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ملتان میں ای لائبریری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجا ب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت یہ لائبریری سٹیٹ بنک کے قریب سپورٹس کمپلیکس کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔ ای لائبریری میں 15 لیپ ٹاپ رکھے گئے ہیں جہاں شہریوں کو 3000 سے زائد کتابیں آن لائن دستیاب ہوں گی۔ یہ بات لائبریرین محمد سلیم نے لائبریری کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ای لائبریری میں ای روم کے علاوہ ریڈنگ روم، کلاس روم اور 40 نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم بھی تعمیر کیا گیاہے انہوں نے بتایا ائرکنڈیشنڈ لائبریری ملتان کی روائتی تعمیر کا اعلی نمونہ ہے اور وسیع پاکنگ کی سہولت میسر ہے۔ انہوں نے کہا ای لائبریری کی سروسز شہریوں کو مفت فراہم کی جاری ہیں جبکہ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ البتہ اتوار کے دن لائبریری بند رہے گی۔ایکسیئن بلڈ نگ ملتا ن میاں افتخا ر احمد نے بتا یا کہ ملتا ن میں قا ئم ای لا ئبر یر ی کی تعمیر پر تقر یبا 22ملین لا گت آ ئی ہے اور خوبصو ر ت اند از میں اس کی تز ئین و آ را ئش بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :