ضلع میں 13 رمضا ن با زار اور 17 گند م خریدا ری مر اکز قائم کئے جا ئیں گے ‘ ڈپٹی کمشنر ملتان

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

ملتان۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نادر چٹھہ نے کہاہے کہ حکو مت پنجا ب کی ہدا یا ت پر ضلع میں 13 رمضا ن با زار اور 17 گند م خریدا ری مر اکز قائم کئے جا ئیں گے ۔گز شتہ سال ایئر کنڈ یشنر رمضا ن بازاروں کی کامیا بی دیکھتے ہو ئے اے سی رمضان بازاروں کی تعد اد بڑ ھا نے پر غو ر کررہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ رمضان با زا رو ں اور گند م خریداری مر اکز قائم کر نے کیلئے فو ری اقداما ت شروع کئے جا ئیں اور پا رکنگ ،سکیو رٹی سمیت تمام سہو لیا ت بلا معا و ضہ فرا ہم کی جا ئیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے گز شتہ روز ڈ پٹی کمشنر آ فس میں منعقد ہ ضلعی محکمو ں کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الر حمن ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی مارکیٹنگ آ صف ر ضا سمیت متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شر یک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نادر چٹھہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام سنٹرز اور رمضا ن باز ارو ں میں الیکٹرا نک کنڈ ے رکھے جائیں گے تا کہ شہریو ں اور کا شتکا رو ں کو موقع پر اجناس کا وزن بتا یا جا سکے ۔

محکمہ صحت ،میو نسپل کا رپو ریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تما م ادا ر ے گند م خریدا ر ی مہم او ر رمضا ن با زا رو ں میں اپنے کیمپ لگا کر عملہ تعینا ت کر ینگے ۔انہو ں نے کہاکہ ضلعی محکمو ں کے افسران کو رمضا ن با زارو ں کا فوکل پرسن تعینا ت کر کے تما م اختیا رات سونپے جا ئیں گے ۔شہر کے گنجان آبا د علاقوں میں رمضا ن بازار لگا ئے جا ئیں گے تا کہ زیا دہ سے زیاد ہ شہر ی حکو متی سبسڈ ی سے مستفید ہو سکیں ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی ما ر کیٹنگ کی جا نب سے تفصیلی بر یفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :