یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں اپنے تمام تر اختلافات ختم کر کے قومی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرنا ہو گا،ڈاکٹر فاروق اقبال

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

سیالکوٹ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر فاروق اقبال اور ارسل جلیل بٹ نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں اپنے تمام تر اختلافات ختم کر کے قومی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

23مارچ کا دن حقیقت میں پاکستان کے قیام کے لئے خصوصی دن تھا اس دن قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور اس قرار داد کے مطابق ہمارے بزرگوں نے انتھک محنت اور جدوجہد کر کے پاکستان کو آزاد کروایا اورآج ہم آزاد وطن عزیز میں سانس لے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر ابجد علی طور سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے دن ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ پاکستان کو مظبوط اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔