9اپریل سے ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

سیالکوٹ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) 9اپریل سے ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ44ہزار 999بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 1102موبائل ٹیمیں سکولوں اور گھروں میں جاکر، 132فکسد ٹیمیں بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 68رومنگ/ٹرانزٹ ٹیمیں اہم بازاروں اور چوراہوں میں ملنے والوں والے بچوں کو پولیو کی خوارکیں دینگی ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے ضلع انسداد پولیو کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ایم پی اے ذوالفقار غوری، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، اے سی ڈسکہ میاں نذیر، اے سی سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف ساہی ، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر توقیر نوازاور ڈی او پاپولیشن ویلفیئر ندیم چٹھہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :