تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن (آج) منایا جائے گا

جمعہ 23 مارچ 2018 01:00

رحیم یارخان۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)رحیم یارخان سمیت دنیا بھر میں تپ دق کے خاتمہ کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان سمیت دنیا بھر میں تپ دق ( ٹی بی) کے خاتمہ کا عالمی دن ( آج )جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشیخ زیدہسپتال رحیم یارخان سمیت ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی نیز اس موقع پر تمام تحصیلوں میں محکمہ صحت، ٹی بی کنٹرول پروگرام، ٹی بی ڈاٹس پروگرام اور تپ دق کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے اشتراک سے واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام میں اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار ہو سکے اور وہ ٹی بی جیسے مہلک مگر 100فیصد قابل علاج مرض ، اس کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، تشخیص ، علاج ، پرہیز ، تدارکی اقدامات کے بارے میں آگاہی حا-صل کر سکیں۔