پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ہر پاکستانی کو بے حد عزیز خصوصی مہمان کراچی پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مارچ 2018 00:22

پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ہر پاکستانی کو بے حد عزیز خصوصی مہمان ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ہر پاکستانی کو بے حد عزیز خصوصی مہمان کراچی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ کراچی میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب پی سی بی کی خصوصی دعوت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ اور سابق عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر ویون رچرڈ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ویون رچرڈ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔ ویون رچرڈ اتوار کو پاکستان سپر لیگ کا فائل دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود ہوں گے اور شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :