شکیل احمد کی زیر صدارت (RIUJ) برنا کی نو منتخب باڈی کا پہلا اجلاس

اجلاس میں اخباری اور ٹی وی مالکان کو جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی واجب الادا تنخواہیں فی الفور ادا کرنے کا انتباہ

جمعرات 22 مارچ 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) برنا کی نو منتخب باڈی کا پہلا اجلاس صدر شکیل احمد کے زیر صدارات منعقد ہوا .اجلاس میں ورکنگ جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بنگلہ دیش کی طرز کی آٹھویں , نویں , دسویں, اور گیارویں کے اکٹھے نفاذ کے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا.

(جاری ہے)

RIUJ کے پہلے اجلاس میں صدیق انظر جنرل سیکرٹری, سید فدا حسنین شیرازی سینئر نائب صدر, سید نوید حسین نقوی, ظہیر عالم خزانچی , فرحت فاطمہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری , اسد یونس تنولی جوائنٹ سیکرٹری , ایگزیکٹو کونسل کے اراکین فائزہ یونس, نعیم بودلہ, نعیم سندھو, محمد رضوان,راجہ خرم ,نقی کاظمی اور شبیر مغل نے شرکت کی.اجلاس میں سینئر صحافی اور قانون دان اشتیاق بخاری نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور آرآئی یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کیصحافیوں کے مسائل اور اٴْن کے حل کے حوالے سے صلاح مشورے کئے اجلاس میں اخباری اور ٹی وی مالکان کو انتباہ کیا گیا کہ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی واجب الادا تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں.., چھانٹیاں ختم کی جائیں. رمضان سے قبل اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو دمادم مست قلندر ہو گا..